سعودی ٹیم کی ارجنٹائن سے فتح، ولی عہد محمد بن سلمان سجدے میں گرگئے

دو حہ(قدرت روزنامہ)فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے روز بڑا اپ سیٹ ہوا،سعودی عرب نے مضبوط ارجنٹینا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے دی۔میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے ۔قومی ٹیم کی فتح پر ولی عہد و وزیراعظم سعودی عرب محمد بن سلمان خوشی سے جھوم اٹھے

اور سجدہ شکر ادا کیا۔ ان کے جشن منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ قبل ازیںارجنٹائن جیسی بڑی ٹیم کو شکست دینے کے بعد سعودی کھلاڑی سربسجود ہو گئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہیں ہیں ۔ دی کھلاڑیوں نے گول اسکور کرنے کے بعد اور پھر میچ کے اختتام پر بھی سجدہ کیا۔ خیال رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے روز بڑا اپ سیٹ ہوا،سعودی عرب نے مضبوط ارجنٹینا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے دی۔قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ گروپ سی کا مقابلہ ارجنٹینا اور سعودی عرب کے درمیان ہوا جہاں شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی نے10 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے برتری ضرور ثابت کی تاہم آخر تک برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے۔فیفا نے ٹوئٹ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔دونوں ٹیموں پہلے گول کے بعد اچھا مقابلہ کیا تاہم سعودی عرب نے 48 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے میچ برابر کردیا۔سعودی عرب کی جانب سے صالح الصالح الشھری نے پہلا گول کیا جس کے بعد سالم محمد الدوسری نے دوسرا گول کیا اور ٹیم کو برتری دلادی۔ارجنٹینا کی مضبوط ٹیم نے گول کرنے کے کئی کوششیں کیں تاہم سعودی عرب کے ڈیفنس کی کارکردگی شان دار رہی اور میسی جیسے اسٹرائیکر مزید گول کرنے میں ناکام رہے۔سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر بے بس کردیا

اور ان کے تمام حربے ناکام بنائے۔الاویس نے اختتامی لمحات میں گیند روکنے کی زبردست کوشش کے دوران اپنے ہی کھلاڑی کے سر پر پاؤں مارا، حادثاتی طور پر لگنے کی والی چوٹ کے باعث ڈاکٹروں کو میدان میں طلب کیا گیا۔

اس موقع پر تھوڑی دیر تک کھیل روک دیا گیا تاہم مطلوبہ طبی امداد کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا اور 100 منٹ کا کھیل مکمل ہوا۔میچ کا اختتام سعودی عرب کی ایک گول کی برتری کے ساتھ ہوا اور یوں روں ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ ہوا۔

Recent Posts

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

4 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

15 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

15 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

31 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

44 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

49 mins ago