وی پی این استعمال کرنے والے ہوشیار ۔۔۔۔حکومت نے غلط استعمال کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

دبئی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے وی پی این سافٹ ایئر کا غلط استعمال کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے . اس ضمن میں عرب میڈیانے بتایا کہ امریکی کمپنی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں سال 2021 کے دوران یو اے ای میں وی پی این سافٹ وئیرز ڈاؤن لوڈ کرنے کے رجحان میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے .

دوسری جانب یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ وی پی این کا استعمال حکومت کی مقرر کردہ ہدایات کے اندر قانونی ہے، جامعات، نجی ادارے اور بینک ذاتی مقاصد کے لیے اپنی حدود میں اس کا استعمال کر سکتے ہیں . انہوں نے کہا ہے کہ اس کا غلط استعمال کرنے والوں پر 5 لاکھ درہم سے لے کر 20 لاکھ درہم کیا جا سکتا ہے . . .

متعلقہ خبریں