پاکستان نے3ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو افغانستان سے بحفاظت نکال لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان خطے کی بدلتی صورتحال میں عالمی لیڈر کے طور پر نہایت تدبر سے کردار ادا کرنے میں کامیاب ، کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے غیر ملکیوں کو ویزے جاری کرنے کا سلسلہ جاری، پاکستان نے3ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو افغانستان سے نکال لیا . تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریش کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کی 17ائیرلائنز کو پاکستان کی جانب سے سہولت دی گئی .

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر پاکستان نے 3234غیر ملکیوں کے انخلا میں مدد دی . وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ غیر ملکیوں اور پاکستانیوں کو ویزے جاری کر رہا ہے . انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک افغانستان سے 542 غیر ملکیوں کو پاکستان لایا گیا . شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن مخالف قوتیں اسپائلرز آج بھی متحرک ہیں، ہندوستان کو اپنی محدود سوچ کو ترک کرنا ہو گا، وہ اگر پاکستان کو نیچا دکھانے کی سوچ پر کاربند رہا تو وہ خطے کی کوئی خدمت نہیں کرے گا، بھارت افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا دعويدار رہا ہے، بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر اعتراض نہيں ہے . انہوں نے کا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کے لیے خطے کے اہم ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہا ہوں، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران جاؤں گا اور وہاں کی قیادت کے ساتھ مشاورت کروں گا، افغانستان ایک کثیر نسلی ملک ہے وہاں پشتونوں کے علاوہ دوسرے لوگ بھی بستے ہیں، اس تناظر میں ہم چاہتے ہیں کہ وہاں جو حکومت سامنے آئے وہ وسیع البنیاد اور اجتماعیت کی حامل ہو . میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارا فوکس کسی ايک گروپ پر نہيں، پاکستان کی سوچ افغانستان کي بہتری ہے، عالمي برادری کو افغانستان سے تعلقات بحال رکھنے چاہئیں، افغان عوام کو يہ تاثر دينا چاہئیے کہ ہم اُنہیں بھولے نہيں، ہم باہر جانے والوں کي مدد کريں گے، لیکن افراتفری نہ پھيلائی جائے، کیونکہ افغانستان کي ترقی کے لیے پڑھے لکھے لوگ درکار ہيں، سب باہر چلے گئے تو افغانستان سے محبت کرنے والوں کا ملک متاثر ہوگا . . .

متعلقہ خبریں