اہم خلیجی ملک نے پاکستانی شہریوں کی آمد پر پابندی ختم کردی

مسقط (قدرت روزنامہ) حکومت پاکستان کے کورونا پر قابو پانے کیلئے اقدامات کام کر گئے، اہم خلیجی ملک عمان نے پاکستانی شہریوں کی آمد پر پابندی ختم کردی۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کی ریاست عمان‎کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان اور بھارت سمیت 18 ملکوں سے شہریوں کی آمد پر عائد پابندی ختم کر دی۔ٹائمز آف عمان کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سمیت دیگر 18 ممالک کے ایسے شہری جنہوں نے کورونا کی ویکسین لگوائی ہوئی ہے وہ عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے مذکورہ ممالک کو ریڈ لسٹ میں ڈال رکھا تھا۔سی اے اے کے مطابق مذکورہ ملکوں کے مسافر یکم ستمبر کے بعد عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عمان کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی حکومت پاکستان کے اہم اقدامات کے بعد اُٹھائی گئی ہے۔ آج ہی کے روز حکومت نے ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ، بازار اور ہوٹلز میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کمشنر لاہور نے کہا کہ 30 اگست کے بعد ویکسین کے بغیر مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، لاری اڈوں سے بغیر ویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، مارکیٹس میں بھی بغیر ویکسین افراد کا داخلہ بند کرنے کے بینرز آویزاں ہوں گے۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میں کورونا پھیلاؤ کی صورتحال اور ویکسی نیشن تیز کرنے کیلئے فیصلے کیے۔ کمشنر نے اجلاس میں ویکسین سے متعلق تمام شکایات خود چیک کرنے کا فیصلہ کیا، بغیر ویکسی نیشن افراد کا بازار، ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 30 اگست کے بعد بغیر ویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، مارکیٹس میں بھی بغیر ویکسین افراد کا داخلہ بند کرنے کے بینرز آویزاں کریں گے۔

Recent Posts

سلمان خان ’بگ باس 18‘ کے سیٹ پر گدھا لے آئے پھر کیا ہوا ؟ بھارت میں ہنگامہ پرپا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ’بگ باس 18‘ میں گدھے کی موجودگی پر تنازع کھڑا ہو گیا،…

9 mins ago

زرعی ٹیکس، خوراک قیمتوں پر کنٹرول ختم، پرچون اور ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس، آئی ایم ایف نمائندہ نے مطالبات بتادیے

2024 کے قرض پروگرام کی کامیابی کے لیے مضبوط پالیسیاں ضروری ہیں، ایسٹر پیریز اسلام…

18 mins ago

ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد انتقال کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ میں شریک قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد…

25 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ

پشاور(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی…

30 mins ago

معروف سکالر ذاکر نائیک کوکراچی یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری تفویض کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف سکالرڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کوکراچی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی…

41 mins ago

پاکستان کا بھارت میں جوہری و تابکاری مواد کی فروخت اور چوری پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے بھارت میں جوہری و تابکاری مواد کی فروخت اور چوری…

50 mins ago