رمیز راجہ کی عمران خان سے راولپنڈی ٹیسٹ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ) پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ لانگ مارچ کی کال کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں مداخلت سے گریز کریں . ’’پرو پاکستانی ویب سائٹ ‘ کے مطابق رمیز راجہ سابق وزیراعظم اور کرکٹر عمران خان کی سیاسی ریلی کے دوران ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد ان سے ملنے گئے .


اطلاعات کے مطابق، پی سی بی چیئرمین کا بنیادی مقصد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانا تھا کیونکہ اس کے عمران خان کے لانگ مارچ کے ساتھ ٹکرائو ہونے کی توقع ہے . پی ٹی آئی چیئرمین کو صورتحال بتاتے ہوئے رمیز راجہ نے انہیں بتایا کہ راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ اور لانگ مارچ کی تاریخیں ایک ساتھ ہیں اور سیاسی بدامنی کرکٹ میچ کی منسوخی کا باعث بن سکتی ہے .
ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے شروع ہونا ہے لیکن انگلش ٹیم 26 نومبر کو لانگ مارچ شروع ہونے کے ایک دن بعد ہی اسلام آباد پہنچے گی . درخواست کے جواب میں عمران خان نے رمیز راجہ کو یقین دلایا کہ لانگ مارچ سے ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی . انہوں نے دونوں ایونٹس کے ٹکراؤ کو روکنے کے لیے اپنی پارٹی کے اراکین کو بھی آگاہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں