مینار پاکستان میں ناخوشگوار واقعے میں پولیس کو ذمہ دار قرار دیدیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مینار پاکستان میں ناخوشگوار واقعے میں پولیس کو ذمہ دار قرار دیدیا گیا،آئی جی پنجاب کی طرف سے قائم کی گئی خصوصی انکوائری کمیٹی نے تفصیلی رپورٹ ارسال کر دی ہے . نجی ٹی وی نے رپورٹ بارے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یوم آزادی پر لاہور میں سکیورٹی کا جامع پلان تشکیل دیا گیا تھا، مینار پاکستان کو سکیورٹی کے لحاظ سے ہاٹ سپاٹ میں شامل کیا گیا تاہم پلان کے مطابق سکیورٹی تعینات نہیں تھی، ایس پی سٹی حسن جہانگیر نے اہم پوائنٹس پر ناقص سکیورٹی انتظامات نظر انداز کیے، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ایس ایس پی آپریشنز ندیم عباس بھی لا علم رہے، سی سی پی او بھی فلیگ مارچ اور دفتری میٹنگز کو ترجیح دیتے رہے .

رپورٹ کے مطابق غلام محمود ڈوگر کارروائیوں میں سب اچھا کی رپورٹ سے مطمئن رہے، ون فائیو پر کی گئی متعدد کالز کے باوجود پولیس موقع پر تاخیر سے پہنچی . آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کی انکوائری کیلئے 3 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی کمیٹی کے 3 سینئر پولیس افسران کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی . . .

متعلقہ خبریں