مینار پاکستان میں ناخوشگوار واقعے میں پولیس کو ذمہ دار قرار دیدیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مینار پاکستان میں ناخوشگوار واقعے میں پولیس کو ذمہ دار قرار دیدیا گیا،آئی جی پنجاب کی طرف سے قائم کی گئی خصوصی انکوائری کمیٹی نے تفصیلی رپورٹ ارسال کر دی ہے۔ نجی ٹی وی نے رپورٹ بارے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یوم آزادی پر لاہور میں سکیورٹی کا جامع پلان تشکیل دیا گیا تھا، مینار پاکستان کو سکیورٹی کے لحاظ سے ہاٹ سپاٹ میں شامل کیا گیا تاہم پلان کے مطابق سکیورٹی تعینات نہیں تھی، ایس پی سٹی حسن جہانگیر نے اہم پوائنٹس پر ناقص سکیورٹی انتظامات نظر انداز کیے، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد

کیانی، ایس ایس پی آپریشنز ندیم عباس بھی لا علم رہے، سی سی پی او بھی فلیگ مارچ اور دفتری میٹنگز کو ترجیح دیتے رہے۔رپورٹ کے مطابق غلام محمود ڈوگر کارروائیوں میں سب اچھا کی رپورٹ سے مطمئن رہے، ون فائیو پر کی گئی متعدد کالز کے باوجود پولیس موقع پر تاخیر سے پہنچی۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کی انکوائری کیلئے 3 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی کمیٹی کے 3 سینئر پولیس افسران کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Recent Posts

وزیراعلی مریم نوازشریف کا پنجاب کے عوام کے لئے بڑا تحفہ

عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے‘وزیراعلی مریم نوازشریف لاہور (قدرت روزنامہ)500یونٹ تک…

2 hours ago

باکسنگ رنگ کی ملائکہ: ’مجھے مُکے سہنے کی عادت ہوچکی‘

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کم عمری سے ہی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ملائکہ زاہد کو کھیلوں…

2 hours ago

میرے لیے بھی بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے، ن لیگی رہنما عرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی بھی بجلی کے بھاری بلز…

2 hours ago

آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری، تلخ فیصلے نہ کیے تو 3 سال بعد پھر ایسی صورتحال کا سامنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجبوری کے باعث ہمیں آئی…

2 hours ago

ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر ایکس پرپابندی کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، وزارت داخلہ

ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے، بندش ملکی وقار کیلئے ہے، کئی ممالک…

3 hours ago

جسٹس طارق محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم: غریدہ فاروقی اور پیمرا سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

ججوں کے خلاف کسی قسم کی مہم برداشت نہیں کریں گے، جسٹس عامر فاروق اسلام…

3 hours ago