اہم تعیناتیوں کے لیے کل تک نام فائنل ہوجائیں گے، وزیر دفاع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سمری پر قانونی پراسس جاری ہے، جس میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا سینیئر ترین کا مجھے علم نہیں ہے، کل تک نام فائنل ہو جائیں گے، اتحادیوں اور کابینہ کو بھی فیصلے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اتنے آرٹیکلز کا نہیں پتہ، آپ نے پڑھا ہو گا، آپ کو پتہ ہو گا، صدر ہو یا وزیراعظم، قومی مفاد میں آئین کے تحت فیصلے کرنے چاہئیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پہلے ایک سمری آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا کو سیاسی دھڑے بندیوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے۔

تقرریوں کے معاملے پر وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں سے حتمی مشاورت کریں گے۔ جس کے بعد اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
جی ایچ کیو نے جوائنٹس چیفس آف اسٹاف اور آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری وزارت دفاع کو ارسال کردی ہے۔ وزارت دفاع کی سمری وزیر اعظم آفس کو بھی موصول ہوگئی ہے۔
ڈوزیئر میں 6 لیفٹیٹنٹ جنرلز (لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، لیفٹیننٹ جنرل اظہر، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود اور لیفٹیننٹ جنرل عامر کے نام شامل ہیں۔حکومت نے اہم تعیناتی اور دیگر ملکی سیاسی صورت حال پر غور کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

Recent Posts

بھارت یا پاکستان، کس ملک کی خواتین زیادہ خوبصورت ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا کے دور میں جہاں پاکستان اور بھارت کے حوالے سے…

18 mins ago

ایف سی فورسز کی غیر ضروری تعیناتی اور شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کی تعمیر، بلوچستان ہائیکورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست نمبر 1338/2019 پر جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس…

28 mins ago

کوئٹہ سے 20 ملزمان گرفتار، 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، موٹر سائیکل، منشیات و اسلحہ برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس کی اشتہاری مفرور سنیچرز نامزد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم…

39 mins ago

ٹرانسپورٹرز کا چالان اور موٹروے پولیس کے رویہ کیخلاف لکپاس کے مقام پر احتجاج

بولان(قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کی ایک مسافر گاڈی کو ایک ہزار چالان کرنے اور ناروا…

49 mins ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن عزم…

58 mins ago

رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی امور منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صمد خان گورگیج پارلیمانی سیکرٹری برائے…

1 hour ago