متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور اہم ملک نے پاکستانی شہریوں کی آمد پر پابندی ختم کر دی

دبئی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور ملک نے پاکستانیوں کے لئے ا پنے دروازے کھول دیے، ٹائمز آف عمان کا کہنا ہے کہ عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت 18 ممالک کے وہ شہری جنہوں نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے وہ عمان کا سفر کر سکتے ہیں . یکم ستمبر کے بعد سفر کی اجازت ہو گی .

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سیاحتی ویزے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو ملک آنے کی اجازت دے دی ہے . عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو ملک آنے کی اجازت دے دی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے پاسپورٹ کے حامل افراد سیاحتی دورے پرمتحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں . اس کے علاوہ نیپال، نائجیریا اور یوگنڈا کے شہری بھی یو اے ای جا سکیں گے، پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے ہر ملک کے لیے قواعدوضوابط مختلف ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں