حکومت کا پبلک مقامات پر خواتین کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانےکا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے پبلک مقامات پر خواتین کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وومن پروٹیکشن اتھارٹی کو مزید فعال بنایا جائےگا، ڈی جی خان اور فیصل آباد میں خواتین کیلئے انسدداد تشدد مراکز قائم کیے جائیں گے، خواتین سے بدسلوکی قطعاً برداشت نہیں، سخت ایکشن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیر اعلی آفس میں پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن کنیز فاطمہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وومن پروٹیکشن سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ پبلک مقامات پر خواتین کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔

خواتین ہر لحاظ سے قابل احترام ہیں، بدسلوکی قطعا برداشت نہیں، سخت ایکشن ہو گا۔ خواتین سے بدسلوکی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ قرآن وسنت میں خواتین کی تکریم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ وومن پروٹیکشن اتھارٹی کو مزید فعال اور موثر بنائیں گے اوراس ضمن میں اتھارٹی کا جلد اجلاس بلایا جائے گا- لاہور اور راولپنڈی کے بعد ڈی جی خان اور فیصل آباد میں بھی خواتین کے لئے انسدداد تشدد مراکز قائم کریں گے۔
چیئرمین وومن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ نے کہا کہ مختلف محکموں کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن کے لئے سافٹ ویئرانسٹال کر دیا گیا ہے- خواتین کے احترام اور تشدد کے خاتمے کے لئے آگاہی سیمینار منعقد کرائے جار ہے ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدار کی وومن پروٹیکشن اتھارٹی کے امور میں دلچسپی قابل تحسین ہے۔ چیئرپرسن کنیزفاطمہ نے وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعلی عثمان بزدار کو پیش کی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے پارکوں میں خواتین اور فیملیز کی سکیورٹی کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی صوبے بھر میں پارکوں میں سکیورٹی کے لیے پرائیوٹ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرے گی۔وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے سیاحت آصف محمود کاکہناہے کہ صوبے بھر میں پی ایچ اے کے پارکوں میں نجی کمپنیوں کے گارڈز کے پاس اسلحہ ، وائرلیس سیٹ اور گشت کے لیے موٹر سائیکلیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام پی ایچ ایز کو پارکوں میں کیمرے لگانے کی ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ پرانے کیمرے ایک مہینے میں ٹھیک کروائے جائیں گے ۔آصف محمود نے بتایا کہ پارکوں میں خواتین اور فیملیز کے لیے ہفتے میں ایک دن جب کہ بڑے پارکوں میں خواتین کے لیے علیحدہ ایریا بھی مخصوص کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلی مریم نوازشریف کا پنجاب کے عوام کے لئے بڑا تحفہ

عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے‘وزیراعلی مریم نوازشریف لاہور (قدرت روزنامہ)500یونٹ تک…

25 mins ago

باکسنگ رنگ کی ملائکہ: ’مجھے مُکے سہنے کی عادت ہوچکی‘

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کم عمری سے ہی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ملائکہ زاہد کو کھیلوں…

37 mins ago

میرے لیے بھی بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے، ن لیگی رہنما عرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی بھی بجلی کے بھاری بلز…

53 mins ago

آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری، تلخ فیصلے نہ کیے تو 3 سال بعد پھر ایسی صورتحال کا سامنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجبوری کے باعث ہمیں آئی…

1 hour ago

ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر ایکس پرپابندی کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، وزارت داخلہ

ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے، بندش ملکی وقار کیلئے ہے، کئی ممالک…

2 hours ago

جسٹس طارق محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم: غریدہ فاروقی اور پیمرا سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

ججوں کے خلاف کسی قسم کی مہم برداشت نہیں کریں گے، جسٹس عامر فاروق اسلام…

2 hours ago