کابل ائیرپورٹ پر شدید فائرنگ اور آگ لگنے کی اطلاعات

کابل (قدرت روزنامہ) کابل ائیرپورٹ پر شدید فائرنگ اور آگ لگنے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ پر کشیدہ صورتحال پیدا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر موجود امریکی اتحادی فوج اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ مسلح افراد اور امریکی اور جرمن فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جبکہ کشیدگی کے اس واقعے کے بعد کابل ائیرپورٹ سے دھویں کے بادل بھی اٹھنے لگے۔ بتایا گیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر اب بھی ہزاروں افراد موجود ہیں۔ غیر ملکی افواج کی جانب سے ہنگامی اںخلاء اور افغان شہریوں کی جانب سے افغانستان سے نکلنے کی کوشش کی جا رہی ہیں، اسی باعث ائیرپورٹ پر لوگوں کا بے انتہاء رش ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان نے غیر ملکی افواج کو 31 اگست تک ہر صورت افغانستان سے نکل جانے کی وارننگ دی ہے۔

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مغربی افواج کے انخلاء کیلئے31 اگست ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کیلئے ریڈلائن ہے، قیام میں توسیع کا مطلب قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا، امریکی فوج کے انخلاء تک حکومت کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ سہیل شاہین نے کہا کہ توسیع کی صورت میں بداعتمادی کی فضا پیدا ہوگی اور اس ردعمل سامنے آسکتا ہے۔
کابل ایئرپورٹ پر موجود افغان باشندے اصل میں طالبان کے خوف سے نہیں بلکہ بہتر زندگی کیلئے افغانستان سے فرار کی کوشش میں ہیں۔ ترجمان افغان طالبان نے مزید کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا مکمل ہونے تک حکومت اور کابینہ کا اعلان نہیں کریں گے۔

Recent Posts

تیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر اداکارہ کا کرارا جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اداکارہ اننیا ناگلا نےتیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر جواب…

28 mins ago

وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاق کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق اہم خبرآگئی۔ جیونیوز…

32 mins ago

وینا ملک کی انسٹاگرام بائیو تبدیل، خود کو شہریار کی بندی قرار دیدیا

  لاہور (قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے خود کو شہریا…

35 mins ago

فون آرہے ہیں،ہمارا نام ترامیم والے سینیٹرز رکھ دیاگیا ہے،سینیٹردنیش کمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کا اجلاس 3گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو سینیٹر…

50 mins ago

کراچی میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو قتل کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ابراہیم حیدری میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو…

53 mins ago

سینیٹ کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کا چار مرتبہ ملتوی ہونے والا اجلاس رات کو 8 بجے…

59 mins ago