ابھیشک بچن حادثے کا شکار ،ہسپتال منتقل

ممبئی (قدرت روزنامہ)ابھیشک بچن حادثے کا شکار ہو گئے ،ہسپتال میں داخل ہو نا پڑ گیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشک بچن کو شدید چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں دائیں بازو پر پٹیاں باندھے ہو ئے دیکھا گیا ہے ۔

بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل ہیں،ابھیشیک بچن دائیں ہاتھ شدید زخمی ہونے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں گزشتہ روز سے داخل ہیں۔

فلم سیٹ پر پیش آنے والے حادثے کی ایسی کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں جس میں یہ معلوم ہو سکے کہ حادثہ کیسے پیش آیا تھا ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ابھیشیک بچن کو دائیں بازو پر سِلنگ پہنے دیکھا گیا جبکہ ان کی انگلیوں پر بھی کئی پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کو شویتا بچن کے ساتھ ممبئی کے ہسپتال کے باہر دیکھا گیا تھا،اس وقت ایشوریہ رائے اپنی بیٹی کیساتھ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مدھیا پردیش میں ہیں لہذا وہ ان سے ملنے نہ آسکیں۔

Recent Posts

پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کوالا لمپور(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے…

1 min ago

حکومت عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے…

2 mins ago

حکومت مزید نہیں چل سکتی، ملک میں فوری شفاف انتخابات کروائے جائیں، جے یو آئی

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ…

8 mins ago

صیہونی لابی عمران خان کو پاکستان پر دوبارہ مسلط کرنےکی کوشش میں ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ…

15 mins ago

سوات میں پولیس وین پر بم حملے میں 4 اہلکار زخمی

سوات (قدرت روزنامہ)سوات میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔…

29 mins ago

پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کے ہوش رباانکشافات، چند بااثرخاندانوں کے ہاتھوں حکومت یرغمال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر…

1 hour ago