سعودی عرب کی کامیابی نے عرب دنیا کو متحد کردیا

دوحہ/قطر(قدرت روزنامہ)فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف سعودیہ کی کامیابی نے عرب دنیاکو یکجا اور متحد کردیا یہاں ایک جشن کا سماں ہے . عرب ممالک خود آپس میں اختلافات اور تنازعات ہیں لیکن سعودی عرب کی جیت کا خود میزبان ملک قطر کے باشندوں نے بھی جشن منایا .

جس کا سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے اخوان المسلمین سے اظہار یکجہتی پربائیکاٹ کردیاتھا . قطر یوں نے سعودی کامیابی پردوحہ میں ہارن بجاتے ہوئے کاروں کا کارواں نکالا اورکامیابی پر سعودی عرب کو کھل کر داد دی . سعودی عرب کی قیادت میں متحدہ عرب امارات بحرین اور دیگر خلیجی ممالک نے اخوان کے علاوہ ایران سے قریبی تعلقات پر قطرکی ناکہ بندی کر دی تھی لیکن اب مصری، مراکشی، تیونیسی، لبنانی اور اردنی بھی سعودیوں کے ساتھ مل کر جشن منا رہے ہیں . اردن کے احمد القاسم نے کہاکہ یہ صرف سعودی عرب کی نہیں تمام عربوں کی بڑی اور تاریخی کامیابی ہے . امیر قطر نے سعودی رومال گلے میں ڈال کر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان قطری پرچم اوڑھ کر میچ دیکھا . قطر ی خاتون نے کہاکہ ہم نے اختلافات پیچھے دال دیے ہیں . جشن تو دبی ،غزہ اوریمن میں بھی منایا گیا .

. .

متعلقہ خبریں