آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری ، بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

دبئی(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی . آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں

جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو نے پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے .

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ کیوی بلے باز ڈیون کانوے نے بابراعظم سے تیسری پوزیشن چھین لی . انگلش ٹیم کو ٹی ٹونٹی میں عالمی چمپئن بنوانے والے کپتان جوز بٹلر کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری آئی ہے وہ 11 ویں نمبر آگئے . اسی طرح بالرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کا کوئی بھی بالر ٹاپ 10 میں شامل نہیں، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا افغان اسپنر راشد خان کی دوسری پوزیشن پر قابض ہیں . حارث روف، شاہین آفریدی اور شاداب کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری آئی ہے، تینوں بالترتیب 16، 17 اور 18 ویں نمبر پر براجمان ہیں .

. .

متعلقہ خبریں