صدر کیطرف سے اہم تعیناتیوں کی سمری روکنے کی صورت میں حکومت کا متبادل پلان تیار

 اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان کے بعد حکومت نے اہم تعیناتیوں کے لیے متبادل آپریشنز پر غور شروع کردیا۔

صدر کی طرف سے وزیراعظم کی ایڈوائس روکنے کی صورت میں حکومت کا پلان بی سامنے آ گیا، جس کے مطابق حکومت سیکرٹری کابینہ سے رولز آف بزنس میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کروائے گی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی چیف کی تقرری کی سفارش کو فہرست سے نکال دے گی۔

ذرائع سیکریٹری کابینہ کے نوٹیفکیشن کے بعد وزیراعظم آفس صدر کو بھیجی گئی سمری واپس لے لے گا، ایوان صدر کو بھیجی گئی سمری واپس لے کر وزیراعظم خود تقرریوں کی منظوری دے دیں گے،حکومت کابینہ اجلاس میں رولز آف بزنس 1973 کے رول 15- اےمیں ترمیم کی منظوری لے سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری لئے بغیر بھی وزیراعظم رول 57 کے تحت رولز میں از خود نرمی کا اختیار رکھتے ہیں، کابینہ سے رولز میں تبدیلی کی منظوری لی جائے یا وزیراعظم خود رولز میں نرمی کریں۔

وزیراعظم سارا معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھیں گے جس پر بحث کے بعد حکومت کابینہ فیصلہ کرے گی۔

Recent Posts

اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)اور ملکی اداروں نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر…

1 min ago

سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ…

4 mins ago

بھارت کے ایک ہسپتال میں موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن، حاملہ خاتون اور بچہ دم توڑ گئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے شہر ممبئی میں موبائل فون کے ٹارچ کی روشنی میں…

5 mins ago

لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)گجرپورہ کے علاقے میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔…

14 mins ago

علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کی انجری سے متعلقہ تحقیقاتی کمیٹی کی تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر

لاہور(قدرت روزنامہ ) احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی، انکوائری کمیٹی نے…

15 mins ago

سموگ تدارک سے متعلق کیس؛ ٹریبونل کو ماحولیاتی کمیشن کے کسی بھی اقدام پر حکم امتناعی دینے سے روک دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے ٹریبونل کو ماحولیاتی کمیشن کے…

19 mins ago