پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں آگ لگنے کی وارننگ،اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کے طیارے کو انجن میں آگ لگنے کی وارننگ پراسلام آباد ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے مطابق اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد آرہا تھا، طیارے نے ایئرپورٹ سے 2 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مے ڈے کی کال دی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز نے 10 بجکر 41 منٹ پر رن وے 28 ایل پر بحفاظت لینڈ کیا جہاز اپنی طاقت پر ٹیکسی کرتا ہوا 10 بج کر 51 منٹ پر پارکنگ بے پہنچا جبکہ فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی،
احتیاطا انجن نمبر 2 کو بند کر دیا گیا اور طیارے کو ایک انجن پر بحفاظت لینڈ کروایا، طیارے میں 54 مسافر سوار تھے۔ سی اے اے ترجمان نے مزید کہا کہ مے ڈے کی کال ملنے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو تعینات کیا گیا اور طیارے نے رن وے پر لینڈ کیا۔ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔

Recent Posts

پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53واں پی این اسٹاف کورس منعقد ہوا۔ آئی…

3 mins ago

زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف…

6 hours ago

سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے بعد فیصل واوڈا کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈانے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر ردعمل دیتے…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کاپھول نگرکا دورہ، آر ایچ سی کا افتتاح، ٹیکنیکل کالج اور 400ارب کےکسان پیکیج کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پھول نگر رورل ہیلتھ سنٹر ری ویمپنگ…

7 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا، جے یو آئی ترجمان کی وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کا کہنا ہےکہ مولانا فضل…

7 hours ago

پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان کو گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے 23 مئی کو لاہور میں…

7 hours ago