ٹک ٹاکر عائشہ کیس؛ آئی جی پنجاب کا بیان سامنے آگیا

(قدرت روزنامہ)مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کیساتھ دست اندازی کاواقعہ، سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کا نوٹس،آئی جی پنجاب انعام عںی نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں رپورٹ جمع کرا دی. تفتصیلات کے مطابق مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ دست اندازی واقعہ پر آئی جی پنجاب نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کے لئے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کرایا گیا. رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ 30 ویڈیوز، 60 تصاویر اکٹھی کرکے نادرا کو شناخت کے لئےبجھوائی گئیں ہیں، نادرا نے نو افراد کی شناخت کی جنہیں گرفتار کیا گیا ہے، نشاندہی پر مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اب تک بانویں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے جیو فنسنگ ڈیٹا اکٹھا کیا گیا. واقعہ کی شام ساڑھے چھ سے لیکر سات چالیس تک اٹھائیس ہزار سے زائد افراد کا کال ڈیٹا اکٹھا کیا گیا،سات سو سے زائد افراد کو مشکوک قرار دیا گیا ہے،رپورٹ میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بلا تفریق کارروائی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ واقعہ کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات کریں گے اور ملوث ملزمان کو سامنے لاکر مثالی سزائیں دلوائی جائیں گی . دوسری جانب گریٹر اقبال پارک واقع کے بعدپولیس ملزمان کی گرفتاری کےلئے گذشتہ رات جنوبی پنجاب میں چھاپے مار کر مزید 34 ملزمان کو گرفتار کیا،واقعہ کے حوالے سے اب تک 5سو سے زائد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جن میں سے 126 افراد کو گرفتار کیا گیا ہےجبکہ باقی تمام افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے .

گرفتار ملزمان میں سےآج 15مزید کوشناخت پریڈکےلئے جیل بھجوایا جائے گا،آئی جی پنجاب کی بقیہ ملزمان کی شناخت اور جلد از جلد گرفتاریوں کے لئے کاوشیں مزید تیز کرنے کی ہدایات کیں جبکہ چنگ چی رکشہ میں خاتون کے ساتھ بد تمیزی واقعہ کے مقدمہ میں ہونے والی پیش رفت سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا. . .

متعلقہ خبریں