دنیاکے10 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، چاکلیٹ اورپرفیومز بیچ کر دولت میں سب کو پیچھے چھوڑ گئے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)دنیا میں کچھ ایسے خاندان بھی ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں سے دولت مند ترین خاندان ہیں اور کپڑے ، خوشبوئیں اور چاکلیٹ بیچ کر وہ آج بھی دنیا کے امیر ترین خاندان میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سال 2020ءمیں دنیا کے دس امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق دنیا کا سب سے امیر والٹن خاندان ہیں جو کہ امریکہ میں سپر سٹور والمارٹ کا مالک ہے،والمارٹ کے اس وقت دنیا بھر میں 11ہزار 410سٹورز ہیں جن میں سے آدھے سے زیادہ امریکہ میں ہیں اور اس خاندان کا دولت کا تخمینہ 215 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔

فہرست میں دوسرے نمبر پرمارز خاندان دنیا کا دوسرا سب سے امیر خاندان ہے، اس خاندان کی چوتھی نسل چاکلیٹ کے بزنس میں ہے اور وہ دنیا کی مشہور زمانہ مارز چاکلیٹ فروخت کرتے ہیں جبکہ اس خاندان کی دولت کا تخمینہ 120 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔

تیسرے نمبر پر دنیا کا امیر ترین خاندان کوک ہے ، ان کا کاروبار پٹرولیم سے وابستہ ہے ، اس کے علاوہ یہ خاندان سیاست میں بھی بہت ایکٹو ہے جبکہ اس خاندان کی دولت کا تخمینہ 109.7بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق دنیا کے چوتھا سب سے ا میر خاندان آل سعو دہے ، بلومبرگ کے مطابق اس خاندان کی دولت کا تخمینہ 95بلین ڈالر ہے ، اس خاندان کی آمدن کا ذریعہ بھی پٹرولیم سے وابستہ ہے جبکہ آل سعود سعودی عرب کا کنٹرول بھی سنبھالے ہوئے ہیں ۔

ترک اداکار کے ساتھ فراڈ، ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت خارج
فہرست میں بھارت سے تعلق رکھنے والے امبانی خاندان نے امیر ترین فیملی میں پانچویں نمبر پر اپنی جگہ بنائی ہے،امبانی فیملی کی کل دولت کا تخمینہ 81.3بلین ڈالر لگا یا گیا ہے جبکہ امبانی خاندان انڈیا کے صنعتی گروپ ریلائنس کا مالک ہے۔ مکیش امبانی اس وقت دنیا کے 21ویں سب سے امیر شخص کے طور پربھی جانے جاتے ہیں۔

چھٹے نمبر پر دنیا کے مشہور زمانہ فیشن برینڈ ہرمیس کا مالک خاندان ڈوماس 63.9بلین ڈالر ، خوشبوئیں بنانے والے ممتاز برینڈ شنیل کا مالک ورٹیمر خاندان 54.4بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ ساتویں ، 46.3ملین ڈالر کی دولت کے ساتھ جانسن خاندان آٹھویں ، جرمن دوا ساز خاندان بوہنگر بمباچ 45.7بلین ڈالر کے ساتھ نویں جبکہ جرمنی کے سپر سٹور چین کے مالک البرچٹ خاندان 41بلین ڈالر کی دولت کے سا تھ دسویں نمبر پر ہیں۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

7 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

31 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

35 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

47 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

54 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

1 hour ago