ڈانسر نورا فتیحی کا بالٹی اٹھائے دوست کی گاڑی پر حملہ، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

(قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف اداکارہ  و ڈانسر گرل نورا فتیحی  کینیڈا میں پانی کی بالٹی لئے سڑک پر نکل آئی جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر  دھوم مچادی . تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈانسر گرل کے ہاتھ میں پانی کی بالٹی ہے .

ویڈیو میں نورا فتیحی کو بالٹی اٹھائے اپنی دوست کی جانب جاتے دیکھا  گیا جبکہ دوست کی گاڑی کا شیشہ بند تھا جس وجہ سے وہ اس حملے سے بچ گئیں . ویڈیو میں نورا نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ بالی ووڈ نے مجھے بدل دیا ہے لیکن ایسا  ہر گز نہیں . نورا فتیحی نے اپنی دوست کی گاڑی پر بالٹی سے بار بار پانی ڈالا جس کی وجہ سڑک پرغلط سمت پر گاڑی کوکھڑا کرنا تھا . بھارتی اداکارہ نورا اور ان کی دوستوں کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں جبکہ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اس انداز میں دیکھ کر کافی خوش ہوئے . واضح رہے کہ نورا فتیحی نے کافی کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے . ہندوستانی ہو یا ویسٹرن آوٹ فٹ نورا فتیحی  کافی خوبصورتی کے ساتھ ان کا استعمال کرتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں