ڈانسر نورا فتیحی کا بالٹی اٹھائے دوست کی گاڑی پر حملہ، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

(قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف اداکارہ  و ڈانسر گرل نورا فتیحی  کینیڈا میں پانی کی بالٹی لئے سڑک پر نکل آئی جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر  دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈانسر گرل کے ہاتھ میں پانی کی بالٹی ہے۔ ویڈیو میں نورا فتیحی کو بالٹی اٹھائے اپنی دوست کی جانب جاتے دیکھا  گیا جبکہ دوست کی گاڑی کا شیشہ بند تھا جس وجہ سے وہ اس حملے سے بچ گئیں۔ ویڈیو میں نورا نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ بالی ووڈ نے مجھے بدل دیا ہے لیکن ایسا  ہر گز نہیں ۔ نورا فتیحی نے اپنی دوست کی گاڑی پر بالٹی سے بار بار پانی ڈالا جس کی وجہ سڑک پرغلط سمت پر گاڑی کوکھڑا کرنا تھا۔

بھارتی اداکارہ نورا اور ان کی دوستوں کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں جبکہ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اس انداز میں دیکھ کر کافی خوش ہوئے۔

واضح رہے کہ نورا فتیحی نے کافی کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے ۔ ہندوستانی ہو یا ویسٹرن آوٹ فٹ نورا فتیحی  کافی خوبصورتی کے ساتھ ان کا استعمال کرتی ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ کے پی کا سوات میں پولیس وین پر حملے میں شہید ہونے والوں سے اظہار تعزیت

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالم جبہ روڈ سوات میں…

13 mins ago

پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کوالا لمپور(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے…

19 mins ago

حکومت عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے…

21 mins ago

حکومت مزید نہیں چل سکتی، ملک میں فوری شفاف انتخابات کروائے جائیں، جے یو آئی

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ…

27 mins ago

صیہونی لابی عمران خان کو پاکستان پر دوبارہ مسلط کرنےکی کوشش میں ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ…

34 mins ago

سوات میں پولیس وین پر بم حملے میں 4 اہلکار زخمی

سوات (قدرت روزنامہ)سوات میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔…

48 mins ago