پاکستان کی مالی معاونت کے حوالے سے سیلاب سے بحالی کا منصوبہ سرفہرست ہے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا عملہ پاکستانی حکام کے ساتھ انسانی امداد کو پہلی ترجیح بنانے کی پالیسیوں پر بات چیت کر رہا ہے،نمائندہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ بحالی کے منصوبے کو بروقت حتمی شکل دینا مذاکرات کو جاری رکھنے اور دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے ملنے والی مالی مدد کیلئے اہم ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے، ملک میں افراط زر اس وقت دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی تیزی سے کمی آرہی ہے۔دوسری جانب پاکستان نے 2019 میں آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پروگرام شروع کیا تھا، جس کی نویں قسط تاحال موصول نہیں ہوسکی۔
اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے بتایا کہ بحالی کے منصوبے کو بروقت حتمی شکل دینا مذاکرات کو جاری رکھنے اور دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے ملنے والی مالی مدد کے لیے اہم ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا عملہ پاکستانی حکام کے ساتھ انسانی امداد کو پہلی ترجیح بنانے کی پالیسیوں پر بات چیت کر رہا ہے جبکہ معیشت کو سنبھالنے اور مالی استحکام کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ایک ہزار 700 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا، وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 10 سے 40 ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔
وزیر خزانہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے 9ویں جائزہ پروگرام کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تکنیکی سطح پر مصروفیت کو تیزی سے مکمل کرلیا ہے، لیکن اس کی تکمیل کا جائزہ لینے کی تاریخ کا اعلان ابھی ہونا باقی ہے۔آئی ایم ایف سے ملنے والے فنڈز پاکستانی معیشت کے لیے بہت اہم ہیں کیوںکہ پاکستان کو اس وقت بین الاقوامی منڈیوں اور ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے مثبت ریٹنگ کے حصول کے لیے بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور معاشی امداد کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اگلے ماہ کے اوائل میں ایک ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈ کی ادائیگی کرنی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے تک 7 ارب 9 کروڑ ڈالر تھے۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

7 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

31 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

44 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

50 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago