اسلام آباد میں ایچ آئی وی پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھنے لگی: ، نئے کیسز میں زیادہ تر نوجوان مرد ہم جنس پرست اور خواجہ سرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دارالحکومت اسلام آباد میں ایچ آئی وی پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھنے لگی ہے۔وزارت صحت حکام کے مطابق اسلام آباد میں 519 ایچ آئی وی پازیٹو کیس جنوری تا اکتوبر سامنے آئے ہیں، نئے کیسز میں زیادہ تر نوجوان مرد ہم جنس پرست اور خواجہ سرا ہیں۔
حکام کے مطابق اسلام آباد میں کچھ برسوں سے نوجوان ہم جنس مردوں میں ایچ آئی وی تیزی سے پھیلا ہے۔وزارت حکام کے مطابق بڑھتے مریضوں کے سبب پولی کلینک اسلام آباد میں نیا ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر بنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر نائلہ کے مطابق انچارج پمز ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر کے مطابق پمز میں 4500 سے زائد ایچ آئی وی پازیٹو مریض رجسٹرڈ ہیں۔
ڈاکٹر نائلہ کے مطابق رواں سال اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے 496 نئے کیس رجسٹر ہوئے، نوجوان افراد ٹیسٹ خود کرا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں شرح بڑھتی نظر آرہی ہے۔ایڈ کنٹرول پروگرام کے مطابق ایچ آئی وی کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔۔

Recent Posts

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

1 min ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

7 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

11 mins ago

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

22 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

26 mins ago

حافظ آباد: ملزمان پاسکو سینٹر سے 5 ہزار باردانہ لوٹ کر فرار ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پاسکو سینٹر سے ملزمان 5 ہزار باردانہ لوٹ کر…

31 mins ago