شاہ رخ کی خاتون پرستار نے اکشے سے کیا درخواست کی؟

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار سے کپل شرما شو کے حالیہ پروگرام میں شرکت کے موقع پر پروگرام میں شریک ایک خاتون کی جانب سے غیر متوقع درخواست کی گئی۔

اس خاتون نے اکشے سے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان سے بات کرنا چاہتی ہے لہٰذا اکشے انہیں فون کریں اور لائن پر لیکر ان سے بات کرادی جائے۔

جس پر اکشے نے خاتون کی خواہش پوری کرنے کے لیے جب شاہ رخ کو فون ملایا تو انکا فون سوئچ آف تھا، جس پر خاتون نے ان سے کہا کہ سر دوسرے نمبر پر فون ملائیں۔ جس پر پروگرام کے میزبان کپل شرما نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان پی سی او میں کام کرتے ہیں؟

اس دوران اکشے نے ایک متبادل نمبر ملانے کی کوشش کی لیکن اس پر بھی رابطہ نہ ہوسکا۔ اب اس خاتون نے تجویز پیش کی کہ اکشے گوری خان کو فون ملائیں۔

اس صورتحال پر پروگرام میں شریک دیگر مہمان ونی کپور اور ہما قریشی خوب ہنسے۔ کپل شرما نے پھر مذاق کرتے ہوئے اکشے سے کہا کہ پاجی اس پر تو ساری بات آپ پر آجائے گی اور گوری بھابھی بولیں گی کہ اکشے جی آپ ہمارے پتی کو بگاڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اکشے اس پروگرام میں اپنی فلم کو پروموٹ کرنے کے لیے دیگر اداکاروں ونی کپور اور ہما قریشی اور پروڈیوسر جیکی بھاگنانی کے ساتھ شریک ہوئے۔ اکشے اپنی ٹیم کے ساتھ کپل کے نئی سیزن کے اس پروگرام میں شریک اولین مہمان تھے۔

Recent Posts

پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کوالا لمپور(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے…

3 mins ago

حکومت عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے…

4 mins ago

حکومت مزید نہیں چل سکتی، ملک میں فوری شفاف انتخابات کروائے جائیں، جے یو آئی

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ…

10 mins ago

صیہونی لابی عمران خان کو پاکستان پر دوبارہ مسلط کرنےکی کوشش میں ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ…

17 mins ago

سوات میں پولیس وین پر بم حملے میں 4 اہلکار زخمی

سوات (قدرت روزنامہ)سوات میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔…

31 mins ago

پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کے ہوش رباانکشافات، چند بااثرخاندانوں کے ہاتھوں حکومت یرغمال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر…

1 hour ago