اگر صدر نے اہم تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی موجود ہے،اسحاق ڈار

پاک فوج کے دو اہم عہدوں پر تقرریاں 28 نومبر تک ہوجائیں گی،وفاقی وزیر خزانہ کا بیان
جو ہونا تھا ہو چکا، عمران خان اپنے اطاعت گزارکارکن کوبلا کرشکست خوردہ انا کی تسکین چاہتے ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر صدر نے اہم تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہماریے پاس پلان بی موجود ہے۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں عہدوں پر میرٹ پر تعیناتی کا فیصلہ قابل تعریف ہے، اللہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں پر رحمت فرمائے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاک فوج کے دو اہم عہدوں پر تقرریاں 28 نومبر تک ہوجائیں گی، اگرصدر نے تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر27 نومبر سے پہلے ہوجائے گا اور دونوں تقرریاں دو مختلف دن بھی ہوسکتی ہیں
لہٰذا امید ہے کہ28 نومبرتک سارا پراسس مکمل ہوجائیگا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جو ہونا تھا ہو چکا، عمران خان اپنے اطاعت گزارکارکن کوبلا کرشکست خوردہ انا کی تسکین چاہتے ہیں، صدر علوی کو 75سالہ تاریخ کی منفی روایت کامہرہ بنتے ہوئے ہزاردفعہ سوچنا چاہیے تھا۔

Recent Posts

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

53 mins ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

1 hour ago

کہیں توہین ہو تو میرا نام سب سے پہلے آجاتا ہے, فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کسی کی تذلیل کی…

2 hours ago

عمران خان کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے…

2 hours ago

اب تک کتنے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی جاچکی ہیں؟ ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےبتایا ہے کہ اب تک 3 ہزار…

2 hours ago

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد نے…

2 hours ago