اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے آرمی چیف کی سمری ارسال کیے جانے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی لاہور میں عمران خان سے ملاقات ہوئی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور صدر مملکت کے درمیان زمان پارک لاہور میں ملاقات ہوئی۔ صدر نے وزیر اعظم ہاؤس سے منظور ہونے والی سمری کے حوالے سے عمران خان کو اعتماد میں لیا۔
صدر عارف علوی نے عمران خان کو وزیراعظم کی جانب سے بھیجوائی گئی سمری پر بریفنگ دی۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ آئین اور قانون کے مطابق جو بنتا ہے اس کے مطابق سمری دیکھیں، اگر درست ہے تو سمری نکال دیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنی ہے، ہماری کسی ادارے سے کوئی جنگ نہیں۔
آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سمری موصول ہونے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فوری طور پر عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے۔
دوسری جانب، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ایوان صدر سیکریٹریٹ کو سمری موصول ہوگئی ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔
صدر آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کريں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سمری صدر پاکستان کو ارسال کی تھی۔ وزیراعظم کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…