آرمی چیف بنتے ہی جنرل عاصم منیر صدر عارف علوی سے ملاقات کے لئے ایوان صدر پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چئیر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ساحر شمشاد مرز نے ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کی . ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے افواج پاکستان میں تقرریوں کی سمری پر دستخط کے بعد جنرل عاصم منیر ایوان صدر پہنچے جہاں صدر عارف علوی سے ملاقات .

صدر مملکت نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات ہونے پر مبارکباد دی . جنرل عاصم منیر نے صدر کا شکریہ ادا کیا . ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ امور پر بھی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا . ذرائع کے مطابق چئیر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بھی صدر عارف علوی سے ملاقات ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں