عمران خان کو باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں آئین پڑھ کر تعیناتی کا عمل سمجھ آیا ہو گا،شاہد خاقان عباسی


کراچی (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ خوش اسلوب سے مکمل ہوگیا . سنیارٹی کی بنیاد ہر تقرری ہونی تھی،ایک دن میں مکمل ہوگئی .

عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں،آئین پڑھ کر تعیناتی کا عمل سمجھ آ گیا ہوگا . کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان قانون میں رہے تو استقبال کریں گے ورنہ رانا ثناءاللہ استقبال کریں گے،احتساب کے نظام کو تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر تبدیل کرنا ہوگا .
ملک میں احتساب کی حقیقت سب کے سامنے ہے،کابینہ جو مرضی فیصلہ کرے،سرکاری افسر اس پر عمل کرنے کو تیار نہیں . انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ نیب کے ادارہ کو ختم کیا جائے .
مقدمات سیاستدانوں کو توڑنے اور ڈرانے کیلئے بنائے جاتے ہیں،سابق چیئرمین نیب نے ہی یہ سارے مقدمات بنائے . سرکاری افسران نیب کی موجودگی میں فیصلہ نہیں کرسکتے،روس سے تیل کی خریداری میں کوئی رکاوٹ نہیں .

تیل کی خریداری حکومت نہیں ریفائنری کرتی ہیں،کوئی درخواست آئی تو دیکھیں گے . قبل ازیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے الیکشن کرانے ہیں تو عدم اعتماد کا راستہ موجود ہے ، اجتماعات سے ہی الیکشن کرانے ہیں تو کوئی بھی حکومت 2 ماہ نہیں رہےگی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت سے پہلے الیکشن کرانے ہیں تو عدم اعتماد کا ہی راستہ ہے پہلےبھی تاریخی اجتماع ہوئے ہیں اجتماعات سے ہی الیکشن کرانے ہیں تو کوئی بھی حکومت 2 ماہ نہیں رہےگی اجتماعات سےحکومت آتی یا جاتی نہیں،اجتماع سےحکومت گراناخام خیالی ہے . انہوں نے کہا کہ اہم تعیناتی سےمتعلق وزیراعظم کے فیصلے کو سب نے سراہا،پہلے دو سینئرلوگوں کو تعینات کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں