صدر اور عمران خان نے حساس اور آئینی معاملے پر سیاسی مداخلت کی کوشش کی ،شیری رحمان

عمران خان خود کو وزیراعظم اور حرف آخر سمجھنا بند کریں،ان کی انا اور ذاتی بیانیے کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہو چکا ،بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور آرمی چیف کی تقرری سینیارٹی اور میرٹ کے مطابق کی،عمران خان خود کو ملک کا وزیراعظم اور حرف آخر سمجھنا بند کریں،ان کی انا اور ذاتی بیانیے کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہو چکا ہے . اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود صدر اسلام آباد سے لاہور اپنے پارٹی چیئرمین سے مشاورت کیلئے گئے، عمران خان کا آرمی چیف کی تقرری میں کوئی آئینی کردار نہیں تھا، صدر کو اپنے حلف اور عہدے کا احترام کرنا چاہئے تھا، صدر کو پارٹی کارکن کی طرح عمران خان سے مشاورت کیلئے نہیں جانا چاہئے تھا،انہوں نے مزید کہا کہ چار سال سے وہ صدر نہی عمران خان کے کارکن کا کردار ادا کر رہے،عمران خان کی وجہ سے وہ پہلے بھی آئین کی خلاف ورزی کر چکے ہیں، عدالت کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو پارٹی کارکنان سے ملنے سے بھی منع کیا جاتا تھا، یہاں صدر اپنے چیئرمین سے مشاورت کرنے لاہور روانہ ہو گئے، صدر علوی اور عمران خان نے ایک حساس اور آئینی معاملے پر بھی سیاسی مداخلت کرنے کی کوشش کی .

#/s#

. .

متعلقہ خبریں