قومی اسمبلی اجلاس : سٹیل ملز سے تین ملین ٹن کاپر اور براس چوری کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے،شاہدہ رحمانی

پی اے سی بھی اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے تین ملازمین ملوث ہیں ایک کو برطرف کردیا گیا ،پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار شاہدہ رحمانی بتایا کہ سٹیل ملز سے تین ملین ٹن کاپر اور براس چوری کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے، اس معاملے میں تین ملازمین ملوث تھے ایک کو برطرف کر دیا گیا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم دورانی کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار شاہدہ رحمانی نے سٹیل ملز میں کاپر اور براس چوری ہونے کے حوالے سے بتایا کہ سٹیل ملز سے تین ملین ٹن کاپر اور براس چوری کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے اس کی مالیت دس ارب روپے نہیں 47 لاکھ ہے پی اے سی بھی اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے تین ملازمین ملوث ہیں ایک کو برطرف کردیا گیا ،دوسرے سے 15 لاکھ 70 ہزار کی وصولی کی جارہی ہیتیسرے ملازم کے خلاف انکوائری مکمل ہونے والی ہے ڈپٹی سپیکر نے معاملہ قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو بھجوا دیا۔#
