عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے صدر مملکت کے لاہور جا کر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت پر اعتراض اٹھا دیا . انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں،انہوں نے آئینی ذمے داری کو سیاسی رُخ دیا .

راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ صدرِ مملکت نے رسمی طور پر سمری پر دستخط کرنے تھے .
عارف علوی اور عمران خان بےنقاب ہو گئے ہیں . وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنی جماعت کے ساتھ مشاورت کر سکتا ہے . پی ٹی آئی کے دھرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لاہور سے وزیرآباد تک لوگوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا . ہماری اطلاعات ہیں پی ٹی آئی دھرنا دینا چاہتی ہے .
یہ ڈیڑھ دو ہزار لوگوں کا سمندر لے کر آئیں گے . پی ٹی آئی ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے .

وزیر داخلہ نے کہا امید ہے پاکستان تحریک انصاف راستے بند نہیں کرے گی . اگر ایسا ہوا تو وفاقی حکومت اپنا کام کرے گی . دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لانگ مارچ راولپنڈی پہنچنے سے قبل عوام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا . اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتا ہوں تمام پاکستانی 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بنیں، جس قوم میں انصاف ہوتا ہے اسے ہی حقیقی آزادی ملتی ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے .
مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے .

. .

متعلقہ خبریں