عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے صدر مملکت کے لاہور جا کر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت پر اعتراض اٹھا دیا۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں،انہوں نے آئینی ذمے داری کو سیاسی رُخ دیا۔راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ صدرِ مملکت نے رسمی طور پر سمری پر دستخط کرنے تھے۔
عارف علوی اور عمران خان بےنقاب ہو گئے ہیں۔وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنی جماعت کے ساتھ مشاورت کر سکتا ہے۔پی ٹی آئی کے دھرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لاہور سے وزیرآباد تک لوگوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا۔ہماری اطلاعات ہیں پی ٹی آئی دھرنا دینا چاہتی ہے۔
یہ ڈیڑھ دو ہزار لوگوں کا سمندر لے کر آئیں گے۔پی ٹی آئی ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے۔

وزیر داخلہ نے کہا امید ہے پاکستان تحریک انصاف راستے بند نہیں کرے گی۔اگر ایسا ہوا تو وفاقی حکومت اپنا کام کرے گی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لانگ مارچ راولپنڈی پہنچنے سے قبل عوام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ۔اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتا ہوں تمام پاکستانی 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بنیں، جس قوم میں انصاف ہوتا ہے اسے ہی حقیقی آزادی ملتی ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے۔
مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔

Recent Posts

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

31 mins ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

1 hour ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

1 hour ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

2 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

2 hours ago