عمران خان گولیاں کھانے کے باوجود عوام میں آنا چاہتے ہیں،اسد عمر

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ جان بوجھ کر عمران خان کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں،قوم بھی سمجھتی ہے ملک کیلئے اہم موڑ آ گیا،لوگوں مختلف علاقوں سے راولپنڈی پہنچنا شروع ہو جائیں گے . تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان گولیاں کھانے کے باوجود عوام میں آنا چاہتے ہیں،کل راولپنڈی میں جتنے لوگ آئیں گے اس سے پہلے کبھی نہیں آئے .


گھریلو خواتین کو دھمکیاں مل رہی ہیں کہ پوسٹ ہٹیں،قوم نے واضح پیغام دیا ہے کہ غلامی قبول نہیں . جی ایچ کیو کہہ رہا ہے کہ ہمیں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ پر کوئی اعتراض نہیں،رانا ثناء اللہ کہہ رہے ہیں کہ اگر سکیورٹی اداروں کو اعتراض نہیں تو ہمیں بھی کوئی اعتراض نہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت نہیں مل سکتی .
انہوں نے کہا کہ مجھے تھریٹ الرٹ بھیجا گیا کہ خطرہ ہے،ڈی سی صاحب آپ کو بتا دوں احکامات کہیں اور سے آ رہے ہیں،عمران خان کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ داری آپ پر عائد ہو گی . عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اتاریں گے . قوم نے 6 ماہ سے جدوجہد کی،عمران خان کل شام آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور عمران خان جو بھی اعلان کریں گے قوم انکے ساتھ ہو گی .
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں . تمام پاکستانی 26 نومبر کو راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بنیں،جس قوم میں انصاف ہوتا ہے اسے ہی حقیقی آزادی ملتی ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے . مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے .

. .

متعلقہ خبریں