سکھر کی نارا کینال کے کنارے پر کھیلتی بچی کو مگر مچھ دبوچ کر پانی میں لے گیا، ماں نے کیسے جان بچائی ؟ افسوسناک خبر آ گئی

سکھر (قدرت روزنامہ)ناراکینال آر ڈی 115 کے مقام پر آنے والی ماں اور بیٹی پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا ، ماں نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ چارسالہ بچی کو مگر مچھ نے دبوچ لیا . تفصیلات کے مطابق چار سالہ بچی سعیدہ نہر کنارے کھیل رہی تھی جبکہ اس کی ماں بھی وہیں موجود تھی ، مگر مچھ نے پانی سے نکل کر اچانک دونوں پر حملہ کر دیا تاہم ماں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی لیکن مگر مچھ چار سالہ بچی کو دبوچ کر پانی میں لے گیا .

علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ جس مگر مچھ نے حملہ کیا اس کی لمبائی تقریبا 16 فٹ ہے ، اکثر اوقات مگر مچھ قریبی آبادی پر حملہ کر دیتے ہیں ، واقعہ کی اطلاعا کے باوجود ابھی تک وائلڈ لائف یا انتظامیہ کے اہلکار نہیں پہنچے ہیں . علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ دس ماہ قبل بھی مگر مچھ نے ایک بچی کو نگل لی اتھا اور اکثر اوقات مگر مچھ نہر پر آنے والی مویشیوں کو دبوچ لیتا ہے . . .

متعلقہ خبریں