ایف آئی اے میں بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ کب ہونگے؟اعلان کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )میں بھرتی کے لئے 13 لاکھ درخواستوں پر پہلے مرحلہ میں فزیکل ٹیسٹ آئندہ ماہ ستمبر سے شروع ہوں گے۔ملک بھرمیں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے میں گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک کی مختلف کیٹگری میں 1139 خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے 13 لاکھ درخواستوں پر پہلے مرحلہ میں فیزیکل ٹیسٹ ستمبر سے شروع ہوں گے، ٹیسٹ کے لئے رواں ہفتے امیدواروں کو کال لیٹرز جاری ہونا شروع ہوجائیں گے۔ جو افراد فیزیکل ٹیسٹ میں کامیاب ہوں گے صرف انہیں ہی تحریری ٹیسٹ کے لئے کال

لیٹرز جاری کئے جائیں گے اور تحریری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے افراد کے مرحلہ وار انٹرویوز، میڈیکل ٹیسٹ وغیرہ ہوں گے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے میں سب انسپکٹر کیلئے 65، کانسٹیبل کے لئے 596، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے لئے211، اسٹینو ٹائپسٹ کے لئے 45، جونیئر کلرک کے لئے 24، نائب قاصد کے لئے50، ڈسپیج رائیڈر کے لئے 4، چوکیدار کے لئے 14، اسسٹنٹ کے لئے 17، کانسٹیبل ڈرائیور کے لئے 41 ، کک کے لئے 3 ، اسٹاف کار ڈرائیور کے لئے 11، خاکروب کے لئے 25 اسامیاں اور لوئر ڈویڑن کلرک کے لئے 34 اسامیوں پر پہلے مرحلہ میں فیزیکل ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

45 mins ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

47 mins ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

51 mins ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

1 hour ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

2 hours ago