اینٹی کرپشن کی کارروائیاں لاہور ، جہلم اور فیصل آباد سے تین کرپٹ سرکاری ملازمین گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی کرپشن نے مختلف کارروائیوں کے دوران لاہور ، جہلم اور فیصل آباد سے تین کرپٹ سرکاری ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ،دو پٹواری اور ایک سیکرٹری یونین کونسل ہزاروں روپے رشوت سمیت گرفتار کرلئے گئے ۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور ریجن اے نے کاروائی کرتے ہوئے رشوت خور سیکرٹری یونین کونسل شاہد محمود کو گرفتار کر لیا۔ شاہد محمود کو چھ ہزار روپے رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ سیکرٹری یونین کونسل شاہد نے غلط برتھ سرٹیفکیٹ بنانے کے لئے رشوت وصول کی۔ اینٹی کرپشن جہلم نے

مظہر مجید پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پٹواری مظہر مجید کو دس ہزار روپے رشوت وصول کرتے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے پٹواری نور محمد کو تیس ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کر لیا۔ تمام ملزمان کو ٹریپ ریڈ کرکے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

41 mins ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

43 mins ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

47 mins ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

1 hour ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

2 hours ago