سیر وتفریح کے شوقین بچوں، بڑوں کیلئے بری خبر

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب بھر کے بچوں اور بڑوں کی واحد سستی تفریح گاہ بھی مہنگی ہوگئی ،لاہور چڑیا گھر سمیت دیگر وائلڈ لائف پارکس میں پارکنگ ،ٹکٹنگ کی مد میں اضافہ سے عام شہری کی جیب پر بوجھ بڑھ گیا، سیاحوں کی جانب سے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ت فصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں سیاحوں کی بڑی تعداد سیاحت اور معلومات کی غرض سے سیر وتفریح کے لیے آتی ہے،کورونا لاک ڈائون خسارہ اور مہنگائی کے اثرات اب براہ راست اس تفریح کو بھی ماند کرنے لگے ہیں۔پارکنگ میں موٹرسائیکل کی فیس 30 روپے گاڑی کی

پارکنگ فیس 50 کردی گئی،سانپ گھر کو ٹھیکے پر دینے کے بعد اس مفت تفریح پر بھی 50 روپے کی ٹکٹ عائد کی گی تھی۔رواں ہفتے محکمہ جنگلی حیات نے داخلہ فیس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے بچوں کی ٹکٹ 20 سے 30 جبکہ بڑوں کی ٹکٹ 40 سے 60 کردی جبکہ چڑیا گھر کے اندر موجود کینٹیز پر کھانے پینے کی اشیا کے نرخ عام مارکیٹ کی نسبت کئی گناہ زیادہ ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 5 سے چھ افراد کو چڑیا گھر کی سیر کروانے کے لیے 500 سے زائد خرچہ آتا ہے جبکہ کئی سالوں سے چڑیا گھر میں کوئی نیا جانور دیکھنے کو نہیں ملا اور نہ ہی کوئی بہتر سہولیات میسر ہیں۔چڑیا گھر کی جانب سے ٹھیکے پر دی گئی کھلونوں کی دوکانوں پر اشیا کے ریٹس 4 گنا ہیں جبکہ بڑی کینٹن کی بندش کی وجہ سے سیاحوں کو مایوسی کا سامنا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

43 mins ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

45 mins ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

50 mins ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

1 hour ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

2 hours ago