پی ٹی آئی کا جلسہ،پولیس نے فیض آباد کے قریب اسٹیج بنانے سے روک دیا، اسٹیج رحمان آباد منتقل

پولیس نے اسٹیج کے کام میں مصروف عملے کے شناختی کارڈز لے لیے،اسٹیج کی تیاری کا کام بند کروا دیا گیا، اسٹیج کی تیاری میں رکاوٹ پر پی ٹی آئی ایم این اے اسلم خان کی پولیس حکام سے تلخ کلامی بھی ہوئی
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے فیض آباد کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے پولیس نے مرکزی اسٹیج کا کام بند کروادیا جس کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کا مرکزی اسٹیج مری روڈ رحمان آباد منتقل کرنے کا کام شروع کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے اسٹیج کے کام میں مصروف عملے کے شناختی کارڈز لے لیے اور اسٹیج کی تیاری کا کام بند کروا دیا گیا،
اس حوالے سے پولیس نے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے بتایا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے یہاں اسٹیج نہیں بننے دیا جائے گا،اسٹیج کی تیاری میں رکاوٹ پر پی ٹی آئی ایم این اے اسلم خان کی پولیس حکام سے تلخ کلامی ہوگئی اور اسلم خان نے کہا کہ ایس ایچ او کے کنڈکٹ کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے گا،پولیس کی جانب سے کام روکنے پر مرکزی اسٹیج رحمان آباد سے سکستھ روڈ منتقل کرکے مری روڈ پر سروے آف پاکستان کی عمارت کے سامنے لگادیا گیا،
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے، اب نیا ڈراما شروع کردیا ہے، مرکزی اسٹیج کو فیض آباد سے رحمان آباد منتقل کررہے ہیں تاہم جلسہ مری روڈ پر ہی ہوگا، فیض آباد سے 2کلو میٹر آگے ہوگا،اس دوران صحافی نے شبلی فراز سے سوال کیا کہ آپ کی پنجاب میں اپنی حکومت ہے یہاں سے کیوں ہٹا رہے ہیں؟ اس پر پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ صوبائی انتظامیہ سے جب بات کرو تو وہ مسکرا دیتے ہیں۔

Recent Posts

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

3 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

7 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

12 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار

دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…

13 mins ago

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

18 mins ago

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

22 mins ago