عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل پنڈی جلسہ ملتوی کردیں، رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی۔رانا ثناء اللّٰہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان راولپنڈی میں اجتماع کرنے کے لیے بضد ہیں، میرا مشورہ ہے کہ عمران خان یہ بے مقصد اجتماع ملتوی کردیں، چاہیے تو یہ تھا کہ وہ پہلے ہی 26 نومبر کے اجتماع کو ملتوی کرتے، مگر انہوں نے اہم تعیناتی کے آئینی عمل کو تماشا بنانے کے لیے لانگ مارچ کا ڈھونگ رچایا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو اب پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی، آپ کو اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی تاریخ نہیں لے کر دے گی، یہ بات اب پرانی ہوگئی، آپ کے ان سیاسی اجتماعات کے ذریعے انتخابات کی تاریخ اسٹیبلیشمنٹ سے ملنا ہوتی تو مل چکی ہوتی، عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ کی بجائے سیاسی قیادت سے بات کریں، اجتماع نہ ہو تو عمران خان شرمندگی سے بچ سکتے ہیں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایجنسیوں کی رپورٹ ہے، کل کے اجتماع میں عمران خان کی جان کو بھی خطرہ ہے، اجتماع سے کوئی بھی دہشت گرد فائدہ اٹھاسکتا ہے، حکومت کی طرف سے دہشتگردی کے خدشات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، ریڈ الرٹ جاری ہوا ہے کوئی دہشت گرد تنظیم اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست دان بنیں، ضد چھوڑیں، سیاستدانوں میں واپس آئیں، پی ڈی ایم سے ملیں۔ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے بھی ملیں، عمران خان میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے ملنا چاہیں تو وہ بھی انکار نہیں کریں گے، میں بھی اس سلسلے میں عمران خان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہوں، ڈیڈ لاک بات چیت سے ختم ہوتے ہیں عمران پارلیمنٹ میں واپس آئیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اب اپنے آئینی رول سے باہر نہیں آئے گی، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ وہ سیاسی کردار ادا نہیں کریں گے، آرمی چیف عاصم منیر کا بھی کردار تھا کہ فوج کا سیاسی رول ختم ہونا چاہیے ، آئی ایس آئی کے سیاسی ونگ ختم کرنے کے حوالے سے ادارے کو عمل کرنا ہے۔

Recent Posts

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

7 mins ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

55 mins ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

1 hour ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

1 hour ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

1 hour ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

2 hours ago