اپنے فرائض ایمانداری اور انصاف کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ کا شکر ہے، جنرل ندیم رضا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا . آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت

تینوں افواج کے اعلیٰ حاضر و ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی .

جوائنٹ چیئر مین چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں، اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق ایمانداری، انصاف اور وقار سے فرائض منصبی سرانجام دئیے . انہوں نے کہاکہ دفاع وطن کی خاطر پاک افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے . جنرل ندیم رضا نے کہاکہ ہمارے بہادر سپاہی اسے مزید مضبوط بنانے میں دریغ نہیں کریں گے . تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا،قبل ازیں جنرل ندیم رضا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا . جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا . آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں افواج کے اعلیٰ حاضر و ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں