اگر کسی کو خطرہ ہے تو آپ کیا چورن بیچنے آئے ہیں؟ فواد چوہدری کا رانا ثناء اللہ کو جواب

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ اگر کسی کو خطرہ ہے تو آپ کیا چورن بیچنے آئے ہیں؟ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں ان کی سکیورٹی آپ کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا تھا کہ

عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع کرنے کیلئے مارچ کا ڈھونگ رچایا، ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو خطرہ ہے، ہفتہ کو راولپنڈی کا اجتماع ملتوی کیا جائے،جلسہ گاہ کی سیکیورٹی سے متعلق ایڈوائزی جاری کی گئی ہے، سخت سیکیورٹی کے احکامات دئیے گئے ہیں، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بھی آگاہ کردیا ہے،کہ اسٹیج کو ہر قیمت پر بلٹ پروف رکھا جائے اور اسٹیج پر داخلہ محفوظ بنایا جائے اوراسٹیج پر موجود لوگوں پر بھی نظر رکھی جائے،یہ کوئی آزادی مارچ نہیں ہے، یہ فتنہ و فساد مارچ ہے، مارچ کو ملک میں نفرتوں کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا،عمران خان پارلیمنٹ میں واپس آئیں، سیاسی عمل کا حصہ بنیں، اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو مہنگائی، معاشی بدحالی اور سیاسی انتشار سمیت ہر چیز کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسے کے دوران دہشت گردی ہو سکتی ہے، 26 نومبر کا جلسہ ملتوی کیا جائے، جلسہ گاہ کی سیکیورٹی سے متعلق ایڈوائزی بھی جاری کی گئی ہے، سخت سیکیورٹی کے احکامات بھی دیے گئے ہیں، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو ریڈ الرٹ کے باعث راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے مقام کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ہدایت کی گئی ہے کہ اسٹیج کو ہر قیمت پر بلٹ پروف رکھا جائے

اور اسٹیج پر نہ صرف داخلہ محفوظ بنایا جائے بلکہ اسٹیج پر موجود لوگوں پر بھی نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ سنگین خطرات سے متعلق ایجنسیوں کی رپورٹس ہیں، اگر انہیں ان رپورٹس سے متعلق شکوک و شبہات ہیں تو رپورٹس کی خود تصدیق کروالیں، اگر یہ ویریفائی ہوجائیں تو پھر اس پر عمل کریں۔وزیر داخلہ نے مارچ میں شرکت سے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک نہیں بلکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تحریک ہے۔

Recent Posts

حامد میر کو جان لیوا دھمکیاں مظلوموں کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل اکاﺅنٹ پر…

6 mins ago

بلوچستان میں سرحدی تجارت کو قانونی شکل دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جام کمال خان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی…

15 mins ago

جامعہ تربت میں آرٹس کرافٹ، کیلیگرافی اور ماحولیاتی تعلیم پر مبنی نمائش کا انعقاد

تربت(قدرت روزنامہ)جامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام ملٹی پرپز ہال میں آرٹس کرافٹ، کیلیگرافی…

20 mins ago

فیصل آباد، 2 بیویوں اور4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص کا ’’سوسائیڈ نوٹ‘‘ مل گیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص سے متعلق…

39 mins ago

سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے ، سوناکشی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سوناکشی نے کہا کہ سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے…

43 mins ago

صدر زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر ٹیکس…

1 hour ago