منشیات برآمدگی کیس،رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے . انسداد منشیات عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور دیگر کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آج راولپندی میں لانگ مارچ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر داخلہ امن او امان کی صورتحال کے سلسلے میں مصروف ہیں .


عدالت سے استدعا کی گئی کہ رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے . انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی .
رانا ثناء اللہ اور دیگر کیخلاف اے این ایف نے 15 کلو منشیات کا چالان جمع کرا رکھا ہے . یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں بھی انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی .

انسداد منشیات عدالت میں رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،وفاقی وزیر داخلہ کے وکیل نے عدالت میں اپنے مؤکل کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی . درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹرز نے رانا ثناء اللہ کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث ڈاکٹرز بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا . درخواست میں استدعا کی گئی کہ انسداد منشیات عدالت وفاقی وزیر داخلہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے،عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی اور کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی . جبکہ اس سے قبل انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے پیش نہ ہونے پر کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کی .

. .

متعلقہ خبریں