آج کا دن غلامی سے آزادی کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا،شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج کا دن حقیقی آزادی کا دن ہے اور آج کا دن غلامی سے آزادی کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا . وہ جنہوں نے معیشت کو قومی سلامتی کیلئے سوالیہ نشان بنا دیا ان کیخلاف اعلان جنگ ہے .

شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزارت داخلہ سے جو ڈرا اور دھمکا رہا ہے،وہ سن لے ہم آ رہے ہیں اور معیشت تباہ کرنے والوں کیلئے ہمارا اعلان جنگ ہے .
لانگ مارچ کیلئے لال حویلی سے جم غفیر کے ساتھ فیض آباد جائیں گے،میں پیدل لال حویلی سے فیض آباد جاؤں گا .
قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ اپریل یا مئی میں الیکشن ہونے چاہیئں کیونکہ اس کے علاوہ کوئی حل نہیں،کل مارچ کے بعد ہم الیکشن کی تیاری شروع کریں گے .
تین ماہ کے ہیجان کا خاتمہ ہوا،تمام سیاسی جماعتوں نے آرمی چیف کو تعیناتی پر مبارکباد دی ہے .

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل ناکام اور غریب دشمن ہے،اسحاق ڈار معیشت درست کرنے آئے تھے،معاشی حالات سنگین اور سیاسی عدم استحکام گھمبیر ہے . لوگ پریشان ہیں اور انکے پاس فیس ادائیگی کیلئے پیسے نہیں . عمران خان جو بھی سیاسی پروگرام دیں گے اس کو نبھائیں گے . دھرنے اور جلسے کا فیصلہ عمران خان کا ہوگا،چیئرمین تحریک انصاف نے اداروں کا ساتھ دے کر دور اندیش ہونے کا ثبوت دیا . سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان عوام کی سپورٹ ہی سے معاشی مسائل حل کر سکتا ہے،پاکستان ڈیفالٹ کے قریب ہے . 13 سیاسی جماعتوں کی سیاسی قبر کھودی جا چکی ہے اور امپورٹڈ حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے . انہوں نے کہا کہ 7 ماہ سے میرا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہیں،اب میں فعال کرنے لگا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں