اداروں کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ساری جماعتیں عظیم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج راولپنڈی کے لوگ انتخابات کے حق میں اور حکومت سے نجات کے لیے ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امید ہے ادارے عوام کی رائے کا احترام کریں گے، اس سے پی ڈی ایم کی سیاسی موت واقع ہو جائے گی۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ نہ اسلام آباد کی طرف پیش قدمی ہوگی نہ دھرنا دیا جائے گا،یہ فیصلہ عمران خان کریں گے کہ ان کی کیا حکمت عملی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کی دھمکیوں کے باوجود عمران خان آرہے ہیں، حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے ان کو معلوم ہے ان کا سیاسی قبرستان بن جائے گا، الیکشن حکومت کے لیے سیاسی موت ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے 8 ماہ حکومت کو بے نقاب کیا، اگر عمران خان یا اس کے حامیوں کو نقصان پہنچا تو پھر اسلام آباد والے یقین رکھیں ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔

Recent Posts

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

3 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

12 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

17 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

33 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

48 mins ago

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

56 mins ago