کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں فائرنگ کرکے شاہین فورس کے اہلکار کو مبینہ قتل کرنے والے ملزم نے بیرون ملک سے وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اہلکار وردی میں نہیں تھے انہیں اغوا کار سمجھ کر فائرنگ کی . ملزم کا کہنا ہے کہ میرا سالا واقعہ کے حوالے سے لاعلم تھا،اسے علم نہیں تھا کہ بات اتنی بڑھ گئی ہے .
میں نے سالے کی مدد سے سفری دستاویزات گھر سے منگوائے تھے جو کہ ایک عام سی بات تھی . انہوں نے کہا تھا میری لڑائی ہوئی ہے اور کوئی بڑی بات نہیں ہے . میں جلد جا رہا ہوں ویسے بھی مجھے جانا ہی تھا . ملزم نے کہا عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب جو کچھ میرے ساتھ ہوا،مجھ پر الزام لگائے گئے . ایک الزام یہ ہے کہ میری گاڑی میں اسلحہ موجود تھا،کیا پولیس اہلکاروں کو میرے گن نظر آ رہی تھی؟ دوسرا الزام یہ کہ میں نے بوٹ بیسن سے لڑکی کو اغوا کیا .
پہلی بات یہ کہ میں بوٹ بیسن گیا ہی نہیں . راستے میں سیکڑوں کیمرے لگے کیمروں میں میری ایک بھی تصویر دکھا دی جائے . مجھے روکنے کا کام شاہین پولیس کے اہلکار کا نہیں تھا . پولیس اہلکار یونیفارم میں بھی موجود نہیں تھا . مجھے روکا گیا تو پولیس اہلکار کے ہاتھ میں گن تھی اور وہ کہہ رہا تھا کہ گاڑی کا گیٹ کھولو . میں نے پولیس سے یہ بھی کہا کہ اگر آپ پولیس اہلکار ہو تو اپنا کارڈ شوکراو .
اگر اپنا کارڈ نہیں دکھاؤ گے تو میں آپ کو پولیس اہلکار نہیں سمجھوں گا .
پولیس اہلکار نے اس وقت مجھ پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے گاڑی تھوڑی سی آگے بڑھا دی . کچھ فاصلے پر جاکر گاڑی روک دی . میرے پاس لائسنس یافتہ گن موجود تھی جو پکڑ کر گاڑی کے باہر کھڑا ہو گیا . گاڑی کے باہر پولیس اہلکار میری اور میں ان کی ویڈیو بناتا رہا .
میں پولیس اہلکاروں کو کہہ رہا تھا کہ کس تھانے جانا ہے میں چلتا ہوں، تاہم وہ مجھے تھانے لے کر نہیں جانا جا رہے تھے . پولیس اہلکار کے ساتھ تھانے پر راضی ہوگئے تو راستے میں ایک پولیس اہلکار کہنے لگا تھا تھانے کے بجائے کہیں اور جانا ہے . میں نے کہا تھانہ جا کر مجھے یقین ہو جائے گا کے تم پولیس اہلکار ہو لیکن اس نے میری بات نہیں مانی اور زبردستی دوسرے راستے لے گیا .
. راستے پر ملزم نے میری گاڑی روکی کی تو میں اتر گیا . پولیس اہلکار نے کہا ہم تجھے وہاں ضرور لے کر جائیں گے اور تیرے ساتھ برا کریں گے . میں ڈر گیا کہ میں وہاں نہیں جاؤں گا، میری تو تھانے جانے کی بات ہوئی تھی جس پر پولیس اہلکار نے گاڑی کے اندر داخل ہو کر مجھ پر فائر کر دیا . پولیس اہلکار کی گولی نہیں چل سکی . مجھے لگا پولیس اہلکار کار دوبارہ مجھ پر فائرنگ کر سکتا ہے . میں ڈر گیا اپنی بیوی اور بچوں کی یاد آگئی میں نے دفاع میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کی .