پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان کو راولپنڈی میں دھرنا دینے کی تجویز

لاہور (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا دھرنا ہو گا یا جلسہ،تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو اہم تجاویز دے دیں،پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو راولپنڈی میں دھرنا دینے کی تجویز دے دی . اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو مطالبات کی منظوری تک راولپنڈی میں دھرنے کی تجویز دی ہے .


تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دھرنے کا اختیار پارٹی چیئرمین کو دے دیا . پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو تجویز دی کہ دھرنے کی صورت میں ہر ڈویژن کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں . دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی ایڈوائزی جاری کر دی گئی .
پی ٹی آئی قیادت کو 28 نکاتی ایڈوائزری سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا .

ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم کوہدایات تحریری طور پر دی گئیں . پولیس نے کہا کہ وی آئی پی سیکیورٹی کے لیے ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے . اعلیٰ قیادت کیلئے بلٹ پروف روسٹرم اور اسٹیج لازمی ہے،عمران خان بلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں،کسی عوامی مقام پر عمران خان گاڑی سے باہر نہ نکلیں،روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے .
سیکیورٹی افسر اورقانون نافذ کرنے والےاداروں سے رابطے میں رہ کرنقل و حرکت کی . وی آئی پی کی گاڑی کی پارکنگ الگ اور مخصوص ہو گی . اسٹیج پر شرکاء کی فہرست پہلے سے انتظامیہ کو فراہم کی جائے،فہرست کے علاوہ کوئی بھی ا سٹیج پر نہیں جا سکے گا . جلسہ گاہ میں کوئی مسلح پرائیویٹ گارڈ نہیں ہوگا، عمران خان کسی مقام پر عوام سے ملاقات نہیں کریں گے . جلسے میں ڈرون کیمرہ اورآتشبازی پر مکمل پابندی ہو گی، کارکنوں کو کسی عمارت کی چھت پر چڑھنے کی اجازت نہیں ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں