عجیب و غریب طریقے سے مشہور ہونے والے ان 3 ٹک ٹاکرز کے بارے میں جانئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ٹک ٹاکر جوڑا اس وقت کافی مشہور ہو گیا، جب مقامی ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی اہلیہ نے محض فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے اپنے شوہر کی موت کی خبر ویڈیو کی صورت میں ٹک ٹاک پر اپلوڈ کر دی فصیلات کے مطابق پہلے تو فالوورز نے موت پر افسردگی کا اظہار کیا، مگر جب بھانڈا پھوٹا تو معلوم ہوا کہ اہلیہ نے مھض ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے اور شہرت کی غرض سے یہ ویڈیو اپلوڈ کی تھی . ہماری ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر کچھ اکاؤنٹ ایسے بھی ہیں جو کہ محض فالوورز اور شہرت کی خاطر غیر اخلاقی حرکتیں کرتے ہوئے بھی پائے گئے ہیں .

انہی وجوہات کی بنا پر حکومت پاکستان نے ٹک ٹاک ایپلیکیشن پو پابندی عائد کی تھی . اسی پلیٹ فارم پر کچھ ایسے اکاؤنٹ بھی ہیں جو کہ بے ہودہ مواد کو پروموٹ کر رہے ہیں . مزار قائد پر رقص کرتی ایک ٹاک ٹاکر کی ویڈیو نے اس وقت اخلاقی اقدار کی پامالی کی تھی، جب یہ ویڈیو ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی تھی . ان خاتون کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا . ان غیر مہذب ویڈیوز میں پاکستانی معاشرتی اقدار کی ناصرف پامالی ہو رہی ہے بلکہ معاشرے میں ہونے والے متعدد واقعات کی وجہ بھی بن رہا ہے، جس میں زیادتی سمیت کئی واقعات شامل ہیں . . گزشتہ دنوں لاہور میں پیش آںے والا واقعہ بھی نہ صرف افسوسناک تھا بلکہ اسی وجہ سے پیش آیا تھا . خاتون ٹک ٹاکر اپنے فالوورز سے ملنے مینار پاکستان آئی تھی، جبکہ ان کے اکاؤنٹ میں موجود گزشتہ کچھ ویڈیوز ایسی ہیں جو کہ ان درندوں کو اپنی طرف مائل کرسکتی ہیں . اگرچہ اس واقعہ میں ان 400 افراد ہی کا جرم تھا، مگر ٹک ٹاک پر موجود غیر اخلاقی مواد ان درندوں کو مزید شہہ دے رہا ہے . سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ خاتون کے اکاؤنٹ میں ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن سے ان کے فینز ان سے اس حد تک فری ہوئے . اگرچہ جو ہوا غلط ہوا، مگر سوشل میڈیا صارفین اسے پبلسٹی اسٹنٹ کا نام دے رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں