عجیب و غریب طریقے سے مشہور ہونے والے ان 3 ٹک ٹاکرز کے بارے میں جانئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ٹک ٹاکر جوڑا اس وقت کافی مشہور ہو گیا، جب مقامی ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی اہلیہ نے محض فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے اپنے شوہر کی موت کی خبر ویڈیو کی صورت میں ٹک ٹاک پر اپلوڈ کر دی فصیلات کے مطابق پہلے تو فالوورز نے موت پر افسردگی کا اظہار کیا، مگر جب بھانڈا پھوٹا تو معلوم ہوا کہ اہلیہ نے مھض ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے اور شہرت کی غرض سے یہ ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔ہماری ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر کچھ اکاؤنٹ

ایسے بھی ہیں جو کہ محض فالوورز اور شہرت کی خاطر غیر اخلاقی حرکتیں کرتے ہوئے بھی پائے گئے ہیں۔ انہی وجوہات کی بنا پر حکومت پاکستان نے ٹک ٹاک ایپلیکیشن پو پابندی عائد کی تھی۔اسی پلیٹ فارم پر کچھ ایسے اکاؤنٹ بھی ہیں جو کہ بے ہودہ مواد کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ مزار قائد پر رقص کرتی ایک ٹاک ٹاکر کی ویڈیو نے اس وقت اخلاقی اقدار کی پامالی کی تھی، جب یہ ویڈیو ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی تھی۔ ان خاتون کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ان غیر مہذب ویڈیوز میں پاکستانی معاشرتی اقدار کی ناصرف پامالی ہو رہی ہے بلکہ معاشرے میں ہونے والے متعدد واقعات کی وجہ بھی بن رہا ہے، جس میں زیادتی سمیت کئی واقعات شامل ہیں۔۔گزشتہ دنوں لاہور میں پیش آںے والا واقعہ بھی نہ صرف افسوسناک تھا بلکہ اسی وجہ سے پیش آیا تھا۔ خاتون ٹک ٹاکر اپنے فالوورز سے ملنے مینار پاکستان آئی تھی، جبکہ ان کے اکاؤنٹ میں موجود گزشتہ کچھ ویڈیوز ایسی ہیں جو کہ ان درندوں کو اپنی طرف مائل کرسکتی ہیں۔ اگرچہ اس واقعہ میں ان 400 افراد ہی کا جرم تھا، مگر ٹک ٹاک پر موجود غیر اخلاقی مواد ان درندوں کو مزید شہہ دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ خاتون کے اکاؤنٹ میں ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن سے ان کے فینز ان سے اس حد تک فری ہوئے۔ اگرچہ جو ہوا غلط ہوا، مگر سوشل میڈیا صارفین اسے پبلسٹی اسٹنٹ کا نام دے رہے ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago