ریلی میں کم تعداد کا سوال کرنا جرم بن گیا پی ٹی آئی رہنما کا صحافی پر تشدد، ویڈیو وائرل

پشاورّ(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے رہنما کی جانب سے صحافی پر تشدد، ویڈیو بھی سامنے آگئی . میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی وسیم عباسی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما کو غصے میں صحافی

کو لات مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وسیم عباسی نے ویڈیو کے ساتھ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے صحافی پر تشدد کی وجہ بھی بتائی ہے، ویڈیو کےکیپشن میں صحافی نے بتایا کہ مقامی صحافی نے پی ٹی آئی رہنما سے سوال کیا کہ “پی ٹی آئی کے کارکنان کی تعداد گاڑیوں سے بھی کیوں کم ہے؟”اس سوال پر ہنگو میں پی ٹی آئی رہنما نے غصے میں صحافی کو فلائنگ کِک مار دی .

دوسری جانب تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی “اسرار الحق “نے بھی صحافی وسیم عباسی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “سر آپ کا مجھے سپورٹ کرنے کا بہت شکریہ ،پی ٹی آئی کارکنان نے مجھ پر اس لئے تشدد کیا کہ میں نے ایم این اے سے سوال کیا کہ آپ 2 دھڑوں میں تقسیم ہیں آپ کے ساتھ کارکنان کیوں کم ہے ؟جس پر کارکنان آپے سے باہر ہو گئے اور مجھ پر تشددکیا” .

پی ٹی آئی کے کارکنان کی تعداد گاڑیوں سے بھی کیوں کم ہے . .
اس سوال پر ہنگو میں پی ٹی آئی رہنما نے غصے میں صحافی کو فلائنگ کِک مار دی . .
آزادی صحافت؟؟ حقیقی آزادی؟

. .

متعلقہ خبریں