شوگر سکینڈل کیس،شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 2اگست تک توسیع


لاہور(قدرت روزنامہ) سیشن کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی شوگر سکینڈل کیس میں عبوری ضمانت میں 2اگست تک توسیع کردی ۔عدالت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق شوگر سیکنڈل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے سیشن کورٹ میں پیش ہوئے،عدالت میں پیشی کے دوران لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔

سماعت کے دوران شہباز شریف نے عدالت کو بتا یا کہ شوگز ملز میں اپنی فیملی کے اربوں روپے کا نقصان کیا، فیملی کی مخالفت کے باوجود عوام کو سستی چینی مہیا کی، نیب کے بعد وہی کیسز ایف آئی کو منتقل کردیئے گئے ہیں،ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے میرے ساتھ بیہودہ گفتگو کی،ٹیم کا رویہ مجھ سے برداشت نہیں ہوا، میں نے کھڑے ہو کر کہا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں کرہے ہیں جس پر افسران اونچی اونچی آواز میں ہنس کر میرا مذاق اڑاتے رہے ۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز تفتیش میں شامل ہوگئے ہیں مگر ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ شہباہ شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) میں شوگر بزنس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بم حملہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ…

2 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے۔کوئٹہ ائیرپورٹ پر…

5 mins ago

محکمہ تعلیم بلوچستان کا اساتذہ کی بھرتیوں کے اسکریننگ ٹیسٹ کے نتائج جاری کرنے کی درخواست

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم بلوچستان نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی سے اساتذہ کی بھرتیوں کے…

9 mins ago

علیحدگی پسند شعبان سے یرغمال بنائے گئے افراد کو انسانی بنیاد پر رہا کریں، ایچ آر سی پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایچ آر سی پی بلوچستان میں علیحدگی پسند گروپوں پر زور دیتا ہے کہ…

13 mins ago

لاپتا ظہیر بلوچ کے لواحقین کے مطالبات نہ ماننا انتظامیہ کی زیادتی ہے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو…

18 mins ago

مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رکھیں گے، بلوچستان گڈز ٹرک یونین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز مزدہ ٹرک ٹریلر گڈز کمپنی ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق آج…

37 mins ago