جنہوں نے معیشت کو قومی سلامتی کیلئے سوالیہ نشان بنایا ان کیخلاف سیاسی اعلان جنگ ہے، شیخ رشید


وزارت داخلہ سے دہشتگرد ہمیں ڈرا دھمکا رہا ہے، وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، جو پاکستان کو سامراجی دبا ئومیں لائے پاکستان میں مہنگائی کے اصل مجرم ہیں، سابق وزیر داخلہ کا بیان
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ سے ایک دہشتگرد ہمیں ڈرا دھمکا رہا ہے،ٹوئٹر پر شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی جلسے سے قبل ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن حقیقی آزادی کا دن اور غلامی سے آزادی کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، انشااللہ ہم ایک جم غفیر کے ساتھ اور راشد شفیق کے ہمراہ لال حویلی سے نکل کر فیض آباد جائیں گے،
سابق وزیر داخلہ نے موجودہ حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، جو پاکستان کو سامراجی دبا ئومیں لائے جو پاکستان میں مہنگائی کے اصل مجرم ہیں اور وہ جو دہشتگرد وزارت داخلہ سے ہمیں روز ڈرا دھمکارہا ہے وہ سن لے ہم آرہے ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ مسلمان کا ایمان ہے کہ موت کا ایک دن تعین ہے اور وہ لوگ جنہوں نے معیشت کو قومی سلامتی کیلئے سوالیہ نشان بنایا ان کیخلاف سیاسی اعلان جنگ ہے۔

Recent Posts

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

1 min ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

49 mins ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

57 mins ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

1 hour ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

1 hour ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

2 hours ago